جمعرات 26 نومبر 2026 - 22:47
شہید سید ہاشم صفی الدین کا علمی کارنامہ، نہج البلاغہ کی شرح پر مبنی عظیم انسائیکلوپیڈیا کی رونمائی

شہید سید ہاشم صفی الدین کا علمی کارنامہ، نہج البلاغہ کی شرح پر مبنی عظیم انسائیکلوپیڈیا کی رونمائی

شیخ علی الخطیب کا نہج البلاغہ کی تعلیمات کی طرف رجوع کرنے پر زور، شہید سید ہاشم صفی الدین کی علمی خدمات کو خراج عقیدت

حوزہ/ لبنان کی مجلس اعلائے اسلامی شیعیان کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی الخطیب نے نہج البلاغہ کی تعلیمات کی طرف رجوع کرنے پر زور دیتے ہوئے شہید سید ہاشم صفی الدین کے علمی کارناموں کو سراہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی جانب سے 25 نومبر 2026 کو انسائیکلوپیڈیا «شرح کتاب نہج البلاغہ» کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ علی الخطیب نے کہا کہ شہید سید ہاشم صفی الدین نہج البلاغہ کو ایک فکری اور تعلیمی منصوبے کی شکل دینا چاہتے تھے، جس پر کئی سال کام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نہج البلاغہ کی شرح پر شہید صفی الدین کی تحقیق محض کتابوں کو جمع کرنے کا کام نہیں تھا بلکہ یہ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی تعلیمات پر مبنی ایک علمی و تربیتی منصوبہ تھا۔

شیخ الخطیب نے اس علمی کام کو مکمل کرنے والے علماء اور محققین کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ شہید صفی الدین نے ثابت کیا کہ علم صرف درس و تدریس تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اسے عملی زندگی میں بھی نمایاں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومیں صرف طاقت اور اقتدار سے نہیں بلکہ علم، اخلاق اور سچی لگن سے ترقی کرتی ہیں۔ شخصیات دنیا سے رخصت ہو جاتی ہیں، لیکن ان کے علمی و فکری آثار ہمیشہ باقی رہتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے شہید سید ہاشم صفی الدین اور شہید سید حسن نصراللہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha